• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، سرکاری پناہ گاہیں دوبارہ کھول دی گئیں

خیبر پختوخوا میں غریب مسافروں کے لیے سرکاری پناہ گاہیں دوبارہ کھول دی گئی ہیں ۔

چیف سیکریٹری خیبر پختوخوا کاظم نیاز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر 53 پناہ گاہیں قائم کی گئی ہیں، عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث پناہ گاہوں کو عارضی طور پر بند کیا گیا تھا جنہیں دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

چیف سیکریٹری کاظم نیاز نے کہا ہے کہ پناہ گاہوں میں ایک ہزار 226 بستر موجود ہیں۔

چیف سیکریٹری کاظم نیاز کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر 227 افراد نے مختلف پناہ گاہوں میں رات گزاری، پناہ گاہوں میں 264 افراد کو2 وقت کا کھانا فراہم کیا گیا۔

تازہ ترین