• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اراضی کی غیر قانونی لیز، نیب سکھر نے انکوائری شروع کردی

کراچی(امداد سومرو) نیب سکھر نے دس سال قبل شکار پور میں ایک ارب روپئے مالیت کی مہنگی زمین ایک پرائیویٹ شخص کو غیر قانونی طور پر لیزکرنے کے اسکینڈل کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق سات اعشاریہ 15ایکڑ پبلک پارک کی اراضی سلیمان ولد پریال نامی شخص کو انتہائی کم قیمت میں لیز کردی تھی یہ اراضی سروے نمبر دیہہ شاہ بیخاری شکار پور ٹاؤن کی ہے جسے8فروری2010کو الاٹ کیا گیا، اراضی کی مشکوک نیلامی کے زریعے کی گئی،اس پورے عمل کو میونسپل افسران نے خفیہ رکھااور اس کا ریکارڈ میں خفیہ رکھا گیا۔2013 میں جب مذکورہ اراضی پر ایک ہاؤسنگ اسکیم کا اعلان کیا تو سول سوسائٹی اور دیگر واچ ڈاگ اداروں نے اس پر احتجاج کیا تھا۔اس احتجاج کے بعد نیب سکھر نے اس پر نوٹس لیا اور انکوائری شروع کردی،نیب سکھر نے اس سلسلے میں مختلف میونسپل افسران سے اپنے بیانات ریکارڈ کرانے کے لئے کہا ہے اور متعلقہ معاملے میں دستاویزات بھی طلب کی ہیں،اس سلسلے میں نیلامی اور اس کے بعد اختیار کردہ مراحل کی دستاویزات بھی طلب کی ہیں جس میں اخبارات میں دیے گئے اشتہار بھی شامل ہیں،نیب کے نوٹسس کے بعد کئی ایک افسران نے اپنے بیانات ریکارڈ کرانے سے گریز کیا۔

تازہ ترین