راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے دیپالپور کی خاتون وکیل کے اغواء کا نوٹس لے لیا۔متاثرہ خاتون ایڈووکیٹ نسرین ارشاد نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں کہا ہے کہ انہیں دیپالپور کچہری میں ایک وکیل کے دفتر سے 14 اگست کو اغواء کیا گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے کئی دن حبس بے جا میں رکھا اور پھر میلسی میں سڑک کنارے پھینک دیا، وہ نہیں جانتیں کہ اغواء کار کون تھے اور اُن کے کیا عزائم تھے۔خاتون وکیل ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پولیس حرکت میں آئی، خاتون کو میلسی سے تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال دیپالپور منتقل کر دیا گیا۔