ملتان سے شارجہ جانے والی خاتون مسافر کے بیگ سے پستول کی 6 گولیاں برآمد ہوئی ہیں ۔
پاکستان ایئرپورٹ حکام کے مطابق خاتون مسافر کا سامان اے ۔ ایس ۔ ایف کی جانب سے قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
خاتون مسافر کا اپنے مؤقف میں کہنا ہے کہ پستول کی گولیاں غلطی سے سامان میں آئیں ہیں ۔
پاکستان ایئرپورٹ حکام کے مطابق مسافر خاتون سے تحریری جواب لینے کے بعد شارجہ جانے کی اجازت دے دی گئی ہے ۔