وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے بعد راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
جڑواں شہروں میں بارش کے بعد گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے ان شہروں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی تھی۔
ادھر ایم ڈی واسا کے مطابق راولپنڈی میں بارش کے باعث نالہ لئی کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح ساڑھے گیارہ فٹ بلند ہوئی۔
راولپنڈی میں نالہ لئی میں پانی کی سطح اب صرف چھ فٹ رہ گئی ہے، اہم سڑکوں اور علاقوں سے بارش کے پانی کی نکاسی ہوچکی ہے۔
واسا راولپنڈی نے بارشوں کے باعث رین ایمرجنسی نافذ کردی اور شہر کے نشیبی علاقوں میں ہیوی مشینری اور عملہ تعینات کردیا گیا۔
اسلام آباد کے علاقے پی ایم ڈی اور ایچ ایٹ میں 81 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔