پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی سمیت سندھ بھر میں بارشوں کے باعث نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اسلام آباد سے جاری اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ مشکل گھڑی میں عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، ہمارے دکھ سکھ سانجھے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت کی کہ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو و ریلیف آپریشن کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
انھوں نے پارٹی کے تمام منتخب نمائندوں سے کہا کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں متاثرین کے مسائل حل کریں۔ پارٹی کارکنان امدادی کاموں میں انتظامیہ سے تعاون اور متاثرین کا خیال رکھیں۔
انھوں نے کہا کہ پاکستانی قوم ہمیشہ کی طرح باہمت و متحد ہے۔ ہم مشکل حالات میں طاقت بن کر آگے بڑھنا جانتے ہیں۔ یہ وقت الزام تراشی کا نہیں، عوام کو بارشوں کی تباہی سے بچانے کا ہے۔