ہنگو......ہنگو میں 6جنوری 2014ءکو ہنگو ابراہیم زئی گورنمنٹ ہائی اسکول کے 400 بچوں کی زندگی بچانے کےلیے اعتزاز حسن نے اپنی جان قربان کردی۔اعتزاز حسن کی آج دوسری برسی منائی گئی۔
ہنگو میں شہید اعتزاز حسن کی دوسری برسی کی تقریب اس کے آبائی گاؤں ابراہیم زئی میں منعقد کی گئی، شرکاء نے اعتزازحسن کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا، لوگوں کی بڑی تعداد نے اعتزاز کی قبر پر فاتحہ خوانی بھی کی۔
اعتزاز کی جرأت و بہادری پر اسے سول اعزاز تمغہ شجاعت سے بھی نوازا جاچکا ہے،اعتزاز حسن کے والد کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے بیٹے کی شہادت پر فخر ہے۔