• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مزید ممالک ’کوویکس‘ کیلئے کام اور فنڈنگ کریں، عالمی ادارہ صحت

جنیوا(جنگ نیوز) عالمی ادارہ صحت کے مطابق کورونا ویکسین کی تیاری کے لیے بنائے گئے پلیٹ فارم ’کو ویکس‘ کے ساتھ مختلف ممالک کام کررہے ہیں مگر مزید ممالک کو بھی آگے آنے اور فنڈنگ کرنے کی ضرورت ہے۔غیرملکی میڈیا کےمطابق ڈائریکٹر ڈبلیو ایچ او ٹیڈروس کا کہنا تھا کہ یہ پلیٹ فارم کورونا کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ موثر ویکسین کی تیاری اور اس کی قیمت کم سے کم رکھنے کو یقینی بنائے گا، ویکسین کی تیاری میں اپنا کردار ادا کرنے کے خواہشمند ممالک 31 اگست تک اس کا حصہ بن سکتے ہیں،172 ممالک اور متعدد امیدوار’’ کوویکس ‘‘ میں ممکنہ شمولیت کیلئے بات چیت میں مصروف ہیں۔ کویکس اس وقت دنیا کا سب سے بڑا کورونا ویکسین پورٹ فولیو ہے جہاں 9امیدواروں کی ویکسین شامل ہے جبکہ مزید 9پروڈیوسرزکے ساتھ تشخیص پر گفتگو جاری ہے۔
تازہ ترین