کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں منگل کو مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہا۔تاہم کوئٹہ ،لسبیلہ،خضدار ، قلات ، ژوب، کوہلو ، بارکھان، آواران ،تربت اورگردونواح میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، تیزبارش کے باعث خضدار، قلات اور اس سے ملحقہ پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی آگئی ،محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت38، بارکھان34، دالبندین42، گوادر35، قلات32، خضدار36، لسبیلہ40، نوکنڈی44، سبی40، تربت38، ژوب35 اور زیارت میں 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،آج بدھ کو بھی سبی، لسبیلہ،خضدار ، ہرنائی، زیارت، قلات، ژوب، کوہلو، بارکھان، آواران ،تربت اورگردونواح میں آ ندھی اورگرج چمک کے ساتھ مزیدبارش کا امکان ہے۔ تیزبارش کے باعث خضدار، قلات اور اس سے ملحقہ پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیاگیاہے