• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان انسٹیٹیوٹ آف ڈینٹیسٹری کے ہاسٹل میں صفائی کی ناقص صورتحال

ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر انسٹیٹیوٹ آف ڈینٹیسٹری کے ڈاکٹرز ہاسٹل کی مخدوش حالت کے پیش نظر یونائیٹڈ ڈاکٹرز فرنٹ کے ڈاکٹروں نے گزشتہ روز صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کی قیادت میں ہاسٹل کا دورہ کیا اس دوران رہائش پذیر ڈاکٹروں نے مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں بتایا کہ صفائی نہ ہونے کی وجہ سے پورا ہاسٹل گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکا ہے،جبکہ 4 واش رومز میں سے صرف ایک فنکشنل ہے،پہلے فلور پر پانی نہیں آتا جبکہ سیوریج کے مسائل شدت اختیار کر چکے ہیں۔ دیواروں پر رنگ و روغن نہیں کیا گیا جبکہ بجلی کی تاریں بکھری پڑی ہی۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کا کہنا تھا کہ ہاسٹل کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروائے جائیں گے۔
تازہ ترین