ملتان(سٹاف رپورٹر) فیلڈ مینیجر سپارک ملتان نعیم احمد،خرم شہزاد، انم خلیق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہےکہ انسدادِ تمباکو ایکٹ کو ملتان میں لاگو کر کے نوجوان نسل کو تمباکو نوشی جیسی موضی مرض سے بچایا جا سکتاہے۔ نئی نسل کو تمباکو نوشی سے بچانے کےلئے ہر فرد ا پنا کردار ادا کرے۔ ”نان سموکنگ آرڈینینس 2002“، کے مطابق پبلک مقامات، تعلیمی ادارے میں تمباکو نوشی اور خریدو فروخت کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو کم از کم 3ماہ کی قید،1 لاکھ روپے جرمانہ یا دونوںسزائیں ہوسکیں گی۔