• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: سب سے زیادہ بارش PAF فیصل بیس پر ریکارڈ

محکمۂ موسمیات کی جانب سے کراچی میں کل صبح 8 بجے سے آج صبح 8 بجے تک ہونے والی بارش کا ریکارڈ سامنے آیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں سب سے زیادہ بارش پی اے ایف فیصل بیس میں 134 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔

کراچی کے علاقے گلشنِ حدید میں 122 ملی میٹر، ناظم آباد میں 91 اعشاریہ 1 ملی میٹر ، صدر میں 88 ملی میٹر، لانڈھی میں 84 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اولڈ ایئر پورٹ پر 80 ملی میٹر، یونیورسٹی روڈ پر 78 اعشاریہ 8 ملی میٹر، سعدی ٹاؤن میں 71 اعشاریہ 9 ملی میٹر، پی اے ایف مسرور بیس پر 68 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

کراچی میں بارشوں کا 90 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹا ہے، سعید غنی

محکمۂ موسمیات کی جانب سے کراچی کے انٹر نیشنل ایئر پورٹ جناح ٹرمینل پر 67 ملی میٹر، نارتھ کراچی میں 49اعشاریہ 8 ملی میٹر، سرجانی ٹاؤن میں 46 اعشاریہ 4 ملی میٹر اور کیماڑی میں 23 اعشاریہ 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

تازہ ترین