سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کاکہنا ہے کہ اپوزیشن نے سینیٹ میں اینٹی منی لانڈرنگ بل مسترد کر کے قومی مفاد پس پشت ڈال دیا ہے۔
لاہور سے جاری اپنے ایک بیان میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ اپوزیشن رہنما این آر او نہ ملنے پر اپنے اراکین کو استعمال کر رہے ہیں،قومی مفادات کے امور میں اپوزیشن کا حکومت کا ساتھ نہ دینا افسوسناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملکی سالمیت پر اپنے ذاتی مقاصد سامنے رکھنے والے بے نقاب ہو گئے ہیں، ملکی خزانہ لوٹنے والوں کے نزدیک پاکستان کے تحفظ کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔
عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے اہم ترین آئین سازی پر غیر ذمہ دارانہ طرز عمل اختیار کیا ہے اور ایسے ہتھکنڈوں سے عمران خان کو مرعوب نہیں کیا جا سکتا ہے۔