امریکی سفارت خانے نے پاکستان میں مقیم اپنے شہریوں کو کسی بھی پاکستانی ایئرلائن سے سفر کرنے سے روک دیا ہے۔
اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کےلیے سفری ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔
ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں موجود امریکی شہری کسی پاکستانی ایئرلائن سے امریکا کا سفر نہ کریں۔
سفارتخانے نے ہدایت نامے کے ذریعے اپنے تمام اہلکاروں کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی پاکستانی ایئرلائن پر امریکا کا سفر نہ کریں۔
امریکی سفارت خانے کے مطابق یہ ایڈوائزری عالمی ایوی ایشن سیفٹی پروگرام کے تحت پاکستانی ایئرلائنز کو سفری لحاظ سے درجہ دوئم میں شامل کیے جانے کے بعد کی ہیں۔
سفارتخانے نے واضح کیا کہ پاکستان کو آئی سی اے او کے حفاظتی معیار پر پورا نہ اترنے کے باعث درجہ دوئم میں شامل کیا گیا۔
امریکی سفارتخانے نے مزید کہا کہ درجہ دوئم میں شامل ملکوں کی ایئرلائنز امریکا کے لیے نئی سروس شروع نہیں کرسکتی ہیں۔