• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا ہاکی فیڈریشن کے آئین میں تبدیلی کا فیصلہ


وفاقی حکومت نے ہاکی کی بہتری کیلئے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کا آئین تبدیل کرنےکا فیصلہ کر لیا۔

وزیراعظم نے پی ایچ ایف کا آئین کرکٹ بورڈ کی طرز پر بنانے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم عمران خان سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر سجاد کھوکھر اور سیکرٹری آصف باجوہ نے ملاقات کی۔

سیکرٹری پی ایچ ایف نے فیڈریشن کے امور پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی، اس موقع پر ہاکی فیڈریشن کا آئین تبدیل کرنے پر مشاورت بھی کی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے چاروں صوبوں میں ایلیٹ ہاکی اکیڈیمز قائم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومتیں پی ایچ ایف کےساتھ مل کر اکیڈیمز قائم کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہاکی کھیل کی بہتری کیلئے تمام تر وسائل استعمال کئے جائیں، قومی کھیل کو بحال کیا جائے۔

عمران خان نے دوران گفتگو کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ ہاکی کا کھیل دوبارہ عروج حاصل کرے۔

تازہ ترین