• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کے MPA عبدالرشید کے گھر کے باہر فائرنگ


کراچی کے علاقے لیاری سے منتخب ہونے والے جماعت اسلامی کے ایم پی اے سیدعبدالرشید کے گھر کے باہر نامعلوم افراد کی فائرنگ، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ایم پی اے سید عبد الرشید کے مطابق علاقہ مکینوں نے بتایا کہ موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان گھر کے باہرآئے دو فائر کئے اور فرار ہوگئے۔

سید عبد الرشید نے بتایا کہ ملزمان نے گلی میں فائرنگ میرے کمرے کے باہر کی ہے اور میں اس طرح کی حرکتوں سے ڈرنے والا نہیں، میں لیاری کی بات کرتا ہوں، میں دیکھ رہا ہوں کہ کچھ عرصہ سے لیاری میں پہلے جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے گولیوں کے 2خول تحویل میں لے لئے گئے ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ خول فارنزک کے لئے بھیجیں جائینگے۔

تازہ ترین