• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار دانش تیمور  نے ڈرامہ سیریل ’دیوانگی‘ میں کردار سلطان کو بے تحاشہ پسند کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کر دیا۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کی ابتداء میں لکھا کہ ’شکل سے گندہ لگتا ہوں پر ہوں شریف آدمی۔‘

انہوں نے ڈرامے ’دیوانگی‘ کے اختتام پر تمام ٹیم اور مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ پوری ٹیم کے انتہائی مشکور ہیں جنہوں نے ان پر اعتماد کیا اور انہیں اتنا اچھا کردار دیا۔


دانش تیمور نے کہا کہ سلطان کا کردار پہلے دن سے ہی ان کے دل کے بہت قریب تھا اور پھر مداحوں کی پذیرائی پر انہیں بہت خوشی محسوس ہوئی۔

اداکار نے ساتھی اداکارہ حبا بخاری اور علی عباس کے بارے میں کہا کہ وہ دونوں بہترین اداکار ہونے کے ساتھ بہترین انسان بھی ہیں اور انہیں ان کے ساتھ کام کر کے بہت اچھا لگا۔

اپنی پوسٹ کے آخر میں دانش نے ڈرامے میں اپنے کردار ’سلطان‘ سے متعلق یہ بھی لکھا کہ ’آپ سب مداحوں کی محبت اس بات کا ثبوت ہے کہ سلطان شکل سے گندہ لگتا تھا پر تھا شریف آدمی۔‘

تازہ ترین