آپ آف لائن ہیں
اتوار10؍جمادی الثانی 1442ھ 24؍جنوری2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ویروشکا کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کی جانب سے اپنے مداحوں کو اُن کے ہاں ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری سنائی گئی ہے ۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور اُن کی اہلیہ، معروف اداکارہ انوشکا شرما کی جانب سے کچھ دیر پہلے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ ایک پیغام شیئر کیا گیا ہے جس کے مطابق ویرات اور انوشکا کے ہاں 2021 ء میں ننھے مہمان کی آمد موقع ہے ۔

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی جانب سے یہ خوشخبری اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر، فیس بُک اور فوٹو  ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے جس میں دونوں نے ایک ہی کیپشن لکھا ہے ۔

31 سالہ ویرات کوہلی اور 32 سالہ انوشکا شرما کی جانب سے اپنے اکاؤنٹس پیغام میں لکھا گیا ہے کہ ’ اور پھر ہم 3 ہیں ۔‘

انہوں نے یہ خبر دیتے ہوئے مزید لکھا کہ اُن کے ہاں ننھے مہمان کی آمد 2021ء میں ہوگی ۔

ویروشکا کی جانب سے اس خبر کو شیئر کیے جانے پر اُن کے مداح خوشی کا اظہار کر رہے ہیں جبکہ کچھ انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے پیش گوئی کی جارہی ہے کہ چھوٹا ویرات کوہلی آنے والا ہے ۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید