• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرول بحران پر رپورٹ ستمبر میں وزیراعظم کو پیش کیے جانے کا امکان


پیٹرول کے بحران پر تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ ستمبر میں وزیر اعظم کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے ابو بکر خدا بخش کی سربراہی میں انکوائری کمیشن کی تحقیقات جاری ہیں۔

انکوائری کمیشن میں شامل سابق ڈی جی آئل راشد فاروق اور سی ای او پیٹرولیم انسٹیٹیوٹ عاصم مرتضٰی ذاتی وجوہات پر انکوائری کمیشن سے الگ ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انکوائری کمیشن میں دو نئے ارکان سابق وائس چیئرمین اوگرا صابر حسین اور سابق ڈی جی آئل امجد سلیم کو شامل کیا گیا ہے۔

سات رکنی انکوائری کمیشن میں اٹارنی جنرل، آئی بی اور ایف آئی اے کے نمائندے بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق انکوائری کمیشن وزیراعظم کو پیش کی جانے والی رپورٹ میں پیٹرول بحران کے اصل ذمہ داروں کا تعین کرے گا۔

تازہ ترین