کوئٹہ کے سول اسپتال میں واقع ڈائیلاسز یونٹ زبوں حالی کا شکار ہے، ڈائیلاسز یونٹ میں 16 ڈائیلاسز مشینوں میں سے صرف ایک فعال ہے۔
سول اسپتال کوئٹہ میں ڈائیلاسز یونٹ میں 15 مشینیں خراب ہونے کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
مریضوں کو شکایت ہے کہ سول اسپتال کوئٹہ میں انہیں ڈائیلاسز کے لیے کئی کئی دن انتظار کرنا پڑتا ہے۔
دوسری جانب ڈائیلاسز یونٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈائیلاسز یونٹ میں غیر فعال ہونےوالی مشینیں 10 سال پرانی ہیں، تمام ڈائیلاسز مشینیں اپنی مقررہ میعاد پوری کر چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے:۔
کوئٹہ،غیرحاضری پر سول اسپتال کےایک ڈاکٹر ڈیوٹی سے فارغ کردیاگیا
ڈائیلاسز یونٹ کی انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ ڈائیلاسز مشینوں کی کئی بار مرمت کی جا چکی ہے اور روہ اب قابلِ مرمت نہیں رہیں۔
سول اسپتال کوئٹہ کے ڈائیلاسز یونٹ کی انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ غیر فعال ڈائیلاسز مشینوں سے متعلق حکام کو کئی بار آگاہ کیا جا چکا ہے۔