کوئٹہ کے سول اسپتال ٹراما سینٹر میں سرجن اور کنسلٹنٹس نے رسک الاؤنس کی عدم فراہمی پر بائیکاٹ کیا ہے۔
ٹراما سینٹر کی انتظامیہ کے مطابق سینئر ڈاکٹرز کے سروسز فراہم نہ کرنے کے باعث مریضوں کا علاج متاثر ہو رہا ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سرجن اور کنسلٹنٹس کے بائیکاٹ سے نیورو سرجری، آرتھو پیڈک سرجری اور ڈینٹل سرجری کے یونٹس متاثر ہوئے ہیں۔
ادھر ڈاکٹرز ایکشن کمیٹی کے رہنما ڈاکٹر نور مغیری کا کہنا ہے کہ ٹراما سینٹر کے 3 میں سے صرف ایک آپریشن تھیٹر فعال ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سینئر سرجنز 4 سال سے کوئٹہ کے سول اسپتال ٹراما سینٹر میں نامساعد حالات میں ڈیوٹیاں دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے:۔
کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز کا بائیکاٹ، نجی کلینکس پر مریضو ں کا رش
ڈاکٹر نور مغیری نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹراما سینٹر کے ملازمین کی طر ح کنسلٹنٹس کو بھی رسک الاؤنس دیا جائے۔
رہنما ڈاکٹر ایکشن کمیٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ رسک الاؤنس کی فراہمی تک ٹراما سینٹر میں سروسز نہیں دیں گے۔