ملک بھر میں بارش کا موسم ہے، لیکن اس کے ساتھ ہی تربت میں گرمی نے اپنا اثر بھی دکھایا جہاں درجہ حرارت41 ڈگری تک پہنچ گیا۔
پنجاب، سندھ، کشمیر، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے اکثر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش نے اپنا رنگ و روپ دکھایا۔
دوسری طرف بلوچستان کے علاقے تربت میں گرمی نے تیزی دکھائی جہاں پارا 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔
وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں درجہ حرارت 26 رہا تو گلگت بلتستان میں 25 ڈگری تک پہنچا۔
صوبائی دارالحکومتوں جیسے پشاور میں پارا 33، کوئٹہ اور کراچی میں31، 31 اور لاہور میں 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچا۔
یہ بھی پڑھیے: کہاں کتنی بارش ہوئی؟ محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار
جموں، سری نگر اور لیہہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔