محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں گزشتہ روز ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔
اعداد وشمار کے مطابق کراچی میں سب سے زیادہ 230 اعشاریہ 5 ملی میٹر بارش پی اے ایف فیصل بیس پر ہوئی۔
سرجانی ٹاؤن میں 193 اعشاریہ1، کیماڑی میں 169 اعشاریہ 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روز نارتھ کراچی میں 166 اعشاریہ 6، ناظم آباد میں 162 اعشاریہ 3 اور پی اے ایف مسرور بیس پر 154 ملی میٹر بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صدر ٹاؤن میں 142، لانڈھی میں126اور ایئرپورٹ ایریا پر 121 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اعداد و شمار کے مطابق جمعرات کو جناح ٹرمینل پر 104 اعشاریہ 2، سعدی ٹاؤن میں 105 اعشاریہ 2 اور گلشن حدید میں 49 ملی میٹر بارش ہوئی۔