• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کوتسلیم کرنے کی سازش سراج الحق نے ناکام بنادی

برمنگھم(پ ر) پاکستان رابطہ کونسل برطانیہ کے جنرل سیکرٹری حافظ محمد ادریس نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارت کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کے بعد پاکستان میں امریکہ اور اسرائیل کی لابی نےیہ مہم شروع کر دی تھی کہ اگر عرب ممالک اسرائیل کوتسلیم کر رہے ہیں تو پاکستان کو بھی تسلیم کرنا چاہئے اس سازش کے خلاف امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ملک گیر احتجاج کا اعلان کر کے سازش کو بے نقاب کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم ممالک میں واحد ملک ہےجو اسلام کے نام پر دو قومی نظریئے کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا ،یہ اعزاز صرف پاکستان کو حاصل ہے،دوسرا بڑا اعزازپاکستان مسلم ورلڈ میں واحد ایٹمی قوت ہے ۔ حافظ ادریس نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کے حصے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ رکھا ہے ، انہوں نے کہا کہ حکو مت پاکستان اگر مسئلہ کشمیر کےحل میں مخلص اور کشمیر یوں کے ساتھ ہے تو بھارت کے ساتھ ہر طرح کے تعلقات اور پالیسیوں کو ختم کرے، کشمیر کی آزادی کے لیے زبانی خرچ کی بجائے عملی اقدامات کئے جائیں۔
تازہ ترین