• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارشوں سے کپاس کی فصل کو نقصان، ٹیکسٹائل برآمدات متاثرہونیکاخدشہ

کراچی(اے پی پی) پاکستان کے اہم ترین کاٹن زونز میںشدید با رشوں کے باعث کپاس کی فصل کو نقصان اورکپاس کی مجموعی ملکی پیداوار میں ریکارڈ کمی کے ساتھ درآمدی روئی بہت مہنگی ہونے کے باعث ملکی ٹیکسٹائل برآمدات متاثر ہونے کے خدشات ہیں ۔چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ پاکستان بھر میں سب سے زیادہ کپاس پیدا کرنے والے ضلع سانگھڑ اور سندھ کے اہم کاٹن زونز میر پور خاص،عمر کوٹ،حیدر آباد اور نواب شاہ پچھلے کئی روز سے شدید بارشوں کی زد میں ہیں اور اطلاعات کے مطابق ضلع سانگھڑ میں کپاس کی فصل15سے20 فیصد جبکہ دیگر متاثرہ اضلاع میں 20 سے25 فیصد تک تباہ ہو گئی ہے اور مزید بارشوں کی صورت میں ان علاقوں میں بچی ہوئی کپاس کی فصل مکمل تباہی کی طرف جا سکتی ہے۔
تازہ ترین