• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پبلک پراسکیوٹر 50ہزار رشوت لیتے گرفتار

لاہور (نمائندہ جنگ) اینٹی کرپشن جھنگ نے اسٹنٹ ڈائریکٹر پبلک پراسکیوٹر اظہر حسین کو ہزاروں روپے رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ٹریپ ریڈ کامران کی شکایت پر کیا گیا۔ملزم نے بطور رشوت 50ہزار روپے وصول کیے۔ اینٹی کرپشن جھنگ کی ٹیم نے سرکل آفیسر آصف شاہ اور مجسٹریٹ کے ساتھ ٹریپ ریڈ کیا۔ ملزم سے بطور رشوت لیے جانے والے نشان زدہ نوٹ موقع پر برآمد کر لئے گئے۔ ملزم نے بعد از گرفتاری ضمانت کی منسوخی کےلئے رشوت لی تھی ۔
تازہ ترین