• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقرا نے شادی کی انگوٹھی کی خاص بات بتادی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اقرا عزیز نے شادی کی انگوٹھی پہنے تصویر شیئر کرتے ہوئے اس کے حوالے سے ایک خاص بات بھی بتادی۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اقرا نے ساڑھی میں ملبوس تصویر شیئر کی جس میں ان کے بائیں ہاتھ کی تیسری انگلی میں پہنی جانے والی انگوٹھی نمایاں ہے۔


اداکارہ نے کیپشن میں لکھا  ’میری انگلی میں یہ انگوٹھی میری شادی کی ہے اور سب سے بڑھ کر یہ یاسر حسین کی والدہ کی ہے۔‘

اس خاص تحفے پر اقرا نے ’شکریہ ببزو‘ لکھتے ہوئے یاسر کا شکریہ ادا کیا۔

یاسر نے اقرا کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ انگوٹھی  آپ پرجچ رہی ہے۔‘

خیال رہے کہ یاسر اور اقراء کی شادی 28 دسمبر 2019 کو کراچی میں ہوئی تھی۔ جوڑی سوشل میڈیا پر کافی فعال رہتی ہے اور آئے روز اپنی تصویروں اور ویڈیوز کے ذریعے مداحوں سے رابطے میں رہتی ہے۔

تازہ ترین