خودکشی کرنے والے بالی ووڈ کے نوجوان اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کے قریبی دوست نے اداکارہ سارہ علی خان کے ساتھ سوشانت کے تعلقات کو لے کر ایک بڑا انکشاف کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشانت خودکشی معاملےکی تحقیقات کی ذمہ داری سی بی آئی کے سپرد کردی گئی ہے، اس معاملے میں تقریباً ہردن ہی نئے نئے انکشافات سامنے آرہے ہیں۔ کچھ روز قبل اداکار کے پرسنل اسسٹینٹ صابر احمد نے انکشاف کیا تھا کہ سوشانت اپنی فلم ’کیدارناتھ‘ کی ساتھی اداکارہ سارہ علی خان کو ڈیٹ کر رہے تھے۔
صابر احمد نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ سارہ علی خان سے بریک اپ کے بعد سوشانت سنگھ بے حددکھی ہوگئے تھےاور نا صرف یہ بلکہ بری طرح ٹوٹ گئے تھے اور گھنٹوں تک روئے تھے۔ سوشانت نےاُس وقت روتے ہوئے اپنی دوست اسمتا سے پوچھا تھا کہ آخر اُن کے ساتھ ہی ایسا کیوں ہوتا ہے۔
سوشانت کی قریبی دوست اسمتا نے بتایا کہ سارہ علی خان سے بریک اپ کےکچھ عرصے بعدہی سوشانت کی زندگی میں ریا چکرورتی کی انٹری ہو گئی تھی۔ ریا نے جلد ہی اُن کی زندگی میں جگہ بنالی تھی جو اُنہیں ٹھیک نہیں لگا۔
اسمتا کے مطابق کیدارناتھ کے پرموشن کے دوران بھی سوشانت کافی خوش تھے۔ اداکار سے جڑے دیگر لوگ بھی اس بات کا انکشاف کر چکے ہیں کہ سوشانت اور سارہ ایک دوسرے کو کافی پسند کرتے تھے اور دونوں کے درمیان کافی اچھا بونڈ تھا۔
دونوں ہی ایک دوسرے کو بےحدعزت دیتے تھے اور ایک دوسرے سے جڑے لوگوں کا بھی دھیان رکھتے تھے۔