• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حرمین شریفین کا تقدس ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے، شاہ محمود


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات گہرے اور تاریخی نوعیت کے ہیں، حرمین شریفین کا تقدس ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور تعاون کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے پاکستان، سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا دکھائی دے گا، حوثی باغیوں کی سعودی آبادیوں اور عسکری تنصیبات کونشانہ بنانیکی کوششوں کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی وزیر توانائی اور وزیرخارجہ کے متوقع دورۂ پاکستان اور ان سے ملاقات کے متمنّی ہیں۔

وزیر خارجہ نے سعودی سفیر سے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی خیریت دریافت کی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کثیر تعداد میں پاکستانی سالہا سال سے سعودی عرب میں مقیم ہیں، جبکہ پاکستانی سالہا سال سے سعودی عرب کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ توقع ہے کورونا صورتحال میں بہتری پر پاکستانی ورکرز کی سعودی عرب واپسی کے لیے اقدامات ہوں گے۔

سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین