• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافی احمد نورانی کو جان سے مارنے کی دھمکیوں کی مذمت


پاکستان بار کونسل (پی بی سی)، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے) اور ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے سینئر صحافی احمد نورانی کو جان سے مارنے کی دھمکیوں کی مذمت کی ہے۔

پی ایف یو جے، ایچ آر سی پی اور پی بی سی نے مشترکہ بیان میں کہا کہ اگر کسی کو صحافی کی خبر کے خلاف کوئی شکایت ہے تو عدالت سے رجوع کرے۔

مشترکہ بیان صحافی احمد نورانی کو جان سے مارنے کی دھمکیوں، انہیں ریاست مخالف اور دشمن کا ایجنٹ قرار دینے کی مہم کی مذمت کی۔

بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت سینئر صحافی کو تحفظ فراہم کرے اور دھمکیاں دینے والوں کے خلاف تحقیقات کی جائیں۔

پی بی سی، ایچ آر سی پی اور پی ایف یو جے کے مشترکہ بیان میں مزید کہا گیا کہ احمد نورانی پر چند سال قبل بھی جان لیوا حملہ ہو اتھا، جس کے مجرم آج تک نہیں پکڑے جاسکے ہیں۔

بیان میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ وہ اظہار رائے اور تقاریر کی آزادی پر پابندی کی ہر کوشش کی مزاحمت کریں گے۔

تازہ ترین