• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ،سینئروکیل محمدیعقوب کی لینڈ مافیا کے خلاف تادم مرگ بھوک ہڑتال جاری

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ کے سینئر وکیل محمد یعقوب کی بلوچستان ہائیکورٹ کے بار روم میں تادم مرگ بھوک ہڑتال جاری ہے ۔ گزشتہ روز بھوک ہڑتال کے باعث ان کی طبیعت مزید بگڑ گئی جس کے بعد انہیں طبی امداد بھی فراہم کی گئی ۔ سینئر وکیل محمد یعقوب کے مطابق لینڈ مافیا کے خلاف واضح ایکشن نہیں لیا جارہا ہے جس کی وجہ سے ان کی زمین پر غیر قانونی تعمیرات جاری ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے علاقے نوا کلی میں ان کی ایک لاکھ فٹ سے زائد زمین پر بااثر افراد نے قبضہ کررکھا ہے ۔ انہوں نےاعلیٰ حکام سے اپیل کی انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔  
تازہ ترین