• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کردی

 پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد 


اسلام آباد(ایجنسیاں) وزیراعظم عمران خان نے اوگرا، پٹرولیم اور فنانس ڈویژن کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی تجویز مسترد کردی ۔ 

وزیراعظم میڈیا آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کو پہلے ہی کھانے پینے کی چیزوں کی مہنگائی کا سامنا ہے اور خصوصاً شدید بارشوں کے باعث بھی ان کو سہولت کی ضرورت ہے‘موجودہ حالات میں عوام پر بوجھ نہیں ڈالا جا سکتا۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا‘ انہوں نے مزید کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی تجویز کی منظوری نہ دینے سے حکومت کو 17 ارب روپے کم ٹیکسز وصول ہوں گے تاہم یہ رقم عوام کا بوجھ کم کرنے اور ان کی سہولت کیلئے بطور سبسڈی دی جائے گی۔ 

دریں اثناءحکومت نے ماہ ستمبر کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

وزارت خزانہ کی طرف سے پیر کو یہاں جاری مختصر بیان میں کہا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی اگست 2020ءکی قیمتیں ستمبر میں برقرار رہیں گی۔

تازہ ترین