• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کی کئی بار ایسوسی ایشنز کا سندھ ہائی کورٹ سے اظہار یکجہتی

کراچی(امداد سومرو) کراچی بار ایسوسی ایشن اور سندھ کی دیگر بار ایسوسی ایشنز نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ، سندھ ہائی کورٹ سے اس امر پر اظہار یکجہتی کا اظہار کیا ہے جس میں سندھ ہائی کورٹ نے ججز و دیگر اسٹاف کی تقرری کے خلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے پر اظہار ناراضگی ظاہر کی ہے۔کراچی بار ایسوسی ایشن، ٹنڈو محمد خان بار ایسوسی ایشن بدین ،جامشورو، دادو، کندھ کوٹ اور تعلقہ بار ایسوسی ایشنز نے تحریری طور پر بیانات جاری کئے ہیں جس میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے اظہار یکجہتی کی گئی ہے۔ 14 اگست 2020 کو سپریم کورٹ نے ایک پٹیشن دائر کی گئی تھی جس میں 2017 سے اب تک کئی گئی تقرری کی منسوخی کی درخواست کی گئی ہے،مذکورہ پٹیشن غلام سرور قریشی ایڈوکیٹ کی مدعیت میں دائر کی گئ ہےجس میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی شیخ، رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ اور صوبائی اور وفاقی سطح کے افسران کو فریق بنایا گیا ہے۔

تازہ ترین