پاکستانی اداکارہ و ماڈل مایا علی نے ڈپریشن کے شکار لوگوں کو ایک خاص پیغام دے ڈالا۔
کورونا وائرس کے لاک ڈاؤن نے جہاں لوگوں کو معاشی طور پر کمزور کیا وہیں اس نے لوگوں کو مختلف پریشانیوں میں مبتلا کردیا۔
ان پریشانیوں کے باعث اب لوگ اپنے مستقبل کی فکر کرتے ہوئے ڈپریشن کا شکار ہونے لگے ہیں۔
تاہم ایسے میں اداکارہ مایا علی نے اپنے مداحوں کو ایک اہم پیغام دے ڈالا۔
فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انھوں نے ایک پیغام جاری کیا جس میں انھوں نے لکھا کہ ’مسکرانے کی وجہ تلاش کریں‘۔
طیفا کی عنایہ نے اپنے پیغام کے ساتھ ہنسنے کی ایموجیز بھی شیئر کیں۔
اس کے ساتھ ساتھ اداکارہ و ماڈل نے اپنی ایک پرکشش اور مسکراتے ہوئے ایک تصویر بھی شیئر کی۔
اداکارہ و ماڈل کے اس پیغام کو ان کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔