• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک نے ’گال گلیڈی ایٹرز‘ خرید لی

سری لنکا میں لنکا پریمیئر لیگ نومبر میں کھیلی جائے گی جس میں پاکستانی ملکیت کی ٹیم بھی شریک ہوگی۔ پی ایس ایل ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے ایل پی ایل میں گال گلیڈی ایٹرز کی ٹیم خرید لی جس کے آئیکون پلیئر شاہد آفریدی ہوں گے۔

لنکا پریمیئر لیگ میں گال گلیڈی ایٹر کی شمولیت کے اعلان کے لئے کراچی میں تقریب کا انعقاد ہوا جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے باضابطہ طور پر گال گلیڈی ایٹرز کی اونرشپ کا اعلان کیا۔

ندیم عمر نے کہا ہے کہ شاہد آفریدی ٹیم کے آئیکون پلیئر ہوں گے جبکہ گال گلیڈی ایٹرز کے کوچ معین خان ہی ہوں گے، سری لنکا کی لیگ میں گال کی ٹیم پاکستان کی ایمبسیڈر ہوگی۔

اس موقع پر لیگ منتظمین کا کہنا تھا کہ سری لنکا میں کرکٹ کے انعقاد کے حالات کافی بہتر ہیں، پاکستانی اونر شپ میں ٹیم کی شمولیت کافی خوش آئندہ ہے۔

عبوری شیڈول کے مطابق لیگ 14 نومبر سے 6 دسمبر تک سری لنکا کے 3 مقامات پر کھیلی جائے گی جس میں دنیا بھر کے متعدد ٹاپ کرکٹرز نے شرکت کی تصدیق کردی ہے۔ پاکستانی کرکٹرز کی شمولیت قومی ٹیم کے شیڈول سے مشروط ہوگی۔

تازہ ترین