• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کی پیشی کے دوران وکلا ء اور سائلین کو مسائل ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیف کمشنر سمیت دیگر کو خط لکھ دیا

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے مریم نواز کی اسلام آباد ہائی کورٹ پیشی کے دوران وکلا ، عدالتی عملے اور سائلین کودرپیش مسائل سے متعلق شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے چیف کمشنر ، انسپکٹر جنرل آف پولیس اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو خط لکھ دیا ۔ رجسٹرار ہائی کورٹ کی جانب سے ڈپٹی رجسٹرار سیکورٹی اویس الحسن خان نے خط لکھا۔ دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری حسیب کی قیادت میں ایک وفد نے آئی جی اسلام آباد سے ملاقات کی اور مریم نواز کی پیشی کے موقع پر وکلاءکیساتھ پیش آنیوالے واقعات کے حوالے سے آگاہ کیا۔
تازہ ترین