کوئٹہ(آن لائن)جمعیت ضلع کوئٹہ/ صوبائی مجلس عاملہ کا مشترکہ اجلاس زیر صدارت ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا ندا محمد حقانی ہوا جس میں متعدد فیصلے کئے گئے مولانا طاہر شاہ، رحمت اللہ دمڑ، حاجی خیر محمد دمڑ، حاجی حضرت اللہ اچکزئی بھی اجلاس میں موجود تھے مولانا مفتی عبدالواحد بازئی نے 7 سالہ بچی کی بحفاظت بازیابی پر ایڈیشنل آئی جی پولیس عبدالرزاق چیمہ کی کائوشوں اور پولیس کی انتھک محنت پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کےکوئٹہ شہر میں امن و امان کے قیام کیلئے اقدامات قابل تعریف ہیں پولیس کی قربانیوں کی بدولت امن قائم ہوا انہوں نے جمعیت نظریاتی کے ضلعی سالار حاجی میر دوست کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ مرحوم کی خدمات کوہمیشہ یادرکھاجائے گااجلاس میں صوبائی مجلس عاملہ اور ضلعی امرا و جنرل سیکرٹریز کا اجلاس6ستمبر کو طلب کرنے کافیصلہ کیاگیا۔