• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور کی ضلعی انتظامیہ کا تجاوزات کیخلاف آپریشن‘ دو ٹرک سامان ضبط

پشاور( وقائع نگار) صوبائی دارلحکومت پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے ٹاؤن تھری انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کے ہمراہ مشترکہ کاروائی کر تے ہوئے بورڈ بازار سے بیشتر افراد کو گرفتار کر تے ہوئے ہتھ ریڑیوں اور تجاوزات کو سرکاری تحویل میں لے لیا۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر (سٹی) ڈاکٹر احتشام الحق نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹاؤن تھری عبد الولی، اسسٹنٹ کمشنر (زیر تربیت) مس کاکڑ،ٹاؤن تھری انتظامیہ کے ٹی او آر محمد ایاز، اے ڈی ایس محمد اقبال اور ٹریفک ایس ایچ او حفیظ خان کے ہمراہ بورڈ بازار اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے گرد و نواح میں تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا۔ اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا تھا۔ آپریشن کے دوران سڑک اورفٹ پاتھ پر غیرپر قانونی طور پر ہتھ ریڑھیاں کھڑی کرنے پر 12 افراد کو گرفتار کرکے درجنوں ہتھ ریڑھیوں اور دو ٹرک تجاوزات کو سرکاری تحویل میں لیتے ہوئے تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر نے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پربازاروں میں تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف کاروائی کریں اوردوبارہ دکانوں سے باہر تجاوزات قائم کرنے والوں کو جیل بجھوایا جائے۔ انتظامیہ کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
تازہ ترین