• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو انگلینڈ میں سیریز جیتنا چاہیے تھی، کامران اکمل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ‏ٹیسٹ کرکٹر اور وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل کا کہنا ہے کہ پاکستان کو انگلینڈ میں ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنا چاہیے تھی۔

کامران اکمل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انگلینڈ ٹیم اتنی مضبوط نہیں تھی کہ کامیابی حاصل نہ کی جاتی، ٹیم مینجمنٹ کو سوچنا چاہیے کہ بولرز توقع کے مطابق کیوں نہیں کھیلے۔

انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی سیریز دو صفر سے جیتنی چاہیے تھی، محمد حفیظ اور وہاب ریاض نے غیر معمولی کھیل پیش کیا ، جبکہ ڈیبیو پر حیدر علی کی ففٹی ناقابل یقین ہے ۔

وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کے ساتھ وکٹ کیپر بیٹسمین کو اوپننگ کرنی چاہیے۔

تازہ ترین