• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو ایس اوپن: جوکوچ نے تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی

یو ایس اوپن ٹینس میں ناؤمی اوساکا نے کمیلا جیورجی اور کیرولین گارشیا نے کیرولینا لسکووا کو ہرا دیا۔ جبکہ نواک جوکوچ نے برطانوی حریف کائل ایڈمنڈ کو ہرا کر تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔

یو ایس اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں جاپان کی ناؤمی اوساکا نے کمیلا جیورجی کو ابتداء ہی سے سنبھلنے کا موقع نہیں دیا۔

ناؤمی نے پہلا سیٹ 1-6 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی باآسانی 2-6 کی فتح کے ساتھ اگلے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔

ایک اور میچ میں کیرولین گارشیا نے ٹاپ سیڈ کیرولینا لسکووا کو اسٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور  7-6 کے اسکور سے ہرا دیا۔

مینز سنگلز میں عالمی نمبر ایک نواک جوکووچ کو برطانوی حریف کائل ایڈمنڈ نے ٹف ٹائن دیا۔

پہلا سیٹ کائل ایڈمنڈ نے جیتا، لیکن اس کے بعد جوکووچ نے کلاس دکھائی اور مسلسل تین سیٹس جیت کر تیسرے مرحلے میں جگہ بنالی۔

5 سیڈ الیگزینڈر زیویرو نے امریکن وائلڈ کارڈ اینٹری برینڈن نکاشیما کو ہرا دیا۔

تازہ ترین