• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹور ڈی فرانس کا پانچواں مرحلہ بیلجیئم کے واؤٹ وین ایئرٹ کے نام

ٹور ڈی فرانس کا پانچواں مرحلہ بیلجیئم کے واؤٹ وین ایئرٹ نے جیت لیا، جبکہ برطانیہ کے ایڈم یاٹس اوور آل اسٹینڈنگز میں سب سے آگے ہیں۔

ٹور ڈی فرانس کے پانچویں مرحلے میں رائیڈرز نے گیپ سے رون ویلی تک 183 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا، جس کے دوران رائیڈرز میں ایک دوسرے پر برتری لے جانے کی کشمکش جاری رہی۔

اس مرحلے میں بیلجیئم کے واؤٹ وین ایئرٹ فاتح رہے۔ جنہوں نے مقررہ فاصلہ 4 گھنٹے 21 منٹ 22 سیکنڈز میں طے کیا۔

نیدرلینڈ کے سیز بول دوسرے اور آئرلینڈ کے سیم بینیٹ تیسرے نمبر پر رہے۔

یلوجرسی پر اوور آل اسٹینڈنگز میں سب سے آگے رہنے والے برطانیہ کے ایڈم ٹاس کا قبضہ برقرار ہے۔

تازہ ترین