لاہور(نمائندہ خصوصی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدراورقائدحزب اختلاف شہبازشریف نے کہاہےکہ عدالتوں کااحترام سرآنکھوں پر ہے، ہم نےہمیشہ عدالتوں کاسامناکیا،نوازشریف صحت کے سنجیدہ مسئلے سے دوچارہیں اورزیر علاج ہیں،صحت مندہوں گےتوعدالتوں میں پیش ہوں گے،کراچی میں تباہی پروفاقی حکومت نےصرف لفاظی کی،کراچی سمیت ملک بھرکےسیلاب اوربارشوں سے متاثرین کی مدد کا فرض نبھایا جائے،عمران خان نے اپوزیشن پر بھونڈا الزام لگایا،اپوزیشن کو بھارت سے ملایا، یہ ان کی سوچ ہے، کنٹینر پر کھڑے ہوکر بھی یہ غداری کے سرٹیفکیٹس بانٹتے رہے،یہ باتیں انہوں نے ایک روزہ دورہ کراچی سےلاہور واپسی پر ہوائی اڈے پر مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب، رانامشہوداوردیگرپارٹی رہنمائوں کےہمراہ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیں۔ شہبازشریف نےکہاکہ میں نےپوراایک دن کراچی کےعوام سے ملاقاتوں میں گزارا، صائمہ سکوائرگیا اور وہاں وفات پانے والے بچوں کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔