• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے، شاہ محمود قریشی

گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے، شاہ محمود قریشی


اسلام آباد(این این آئی،اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ، اسلاموفوبیا کا رحجان دنیا میں بڑھتا چلا جا رہا ،توقع ہے عالمی برادری فی الفور اس مسئلے کا تدارک کریگی، لوگ مشتعل ہیں اس بلاجواز حرکت کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،ہم دیکھ رہے ہیں اسلاموفوبیا، نسل پرستی، اور زینوفوبیا کا رحجان دنیا میں بڑھتا چلا جا رہا ہے ،پاکستان ایک جمہوری ملک ہے ہم آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتا ہے ،آزادی اظہار رائے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ کے ہاتھ دوسروں کی دل آزاری کا لائسنس آ گیا ہے ،ہمیں توقع ہے عالمی برادری فی الفور اس مسئلے کا تدارک کریگی اور ایسے رحجانات کی بیخ کنی کریگی ۔

تازہ ترین