• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدارتی نظام کے نفاذ کیلئے سپریم کورٹ میں ایک اور آئینی درخواست دائر

اسلام آباد(نمائندہ جنگ )ملک میں صدارتی نظام کے نفاذ کے لیے سپریم کورٹ میں ایک اور آئینی درخواست دائر کردی گئی ہے ،درخواست گزار آل پاکستان مسلم لیگ (جناح )کی جانب سے احمد رضا قصوری ایڈووکیٹ کے ذریعے آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت دائر کی گئی درخواست میں و فاق پاکستان اور وزیر اعظم کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ ملک میں پارلیمانی نظام مکمل طور پر ناکام ہو چکا ، یہی وجہ ہے کہ لیاقت علی خان سے لیکر اب تک کسی بھی وزیر اعظم نے اپنی مدت پوری نہیں کی ،درخواست گزار نے فاضل عدالت سے استدعا کی کہ ملک کی بقا ء کیلئے صدارتی نظام کے نفاذ کا حکم جاری کرتے ہوئے وزیراعظم کو صدارتی نظام کے نفاذ کیلئے ملک میں ریفرنڈم کرانے کا حکم دیا جائے ۔

تازہ ترین