پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری سمجھتے ہیں کہ جو پیسہ ان کی جیب میں جائے وہی سندھ کو ملتا ہے۔
حلیم عادل شیخ نے بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر پیسہ عوام کو مل جائے تو بلاول کہتے ہیں پیسہ کھپے پیسہ کھپے۔
انہوں نے کہا کہ بلاول ٹھیک کہتے ہیں پیسا کسی کے باپ کا نہیں، عوام کا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے بھی کہا کہ سن کوٹے پر آئے مشیر کو وزیر مینشن صاف کرنے کی توفیق نہیں ہوئی۔