• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی ایم کے رہنماء محسن داوڑکوکوئٹہ ایئرپورٹ پرروک لیاگیا

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) پشتون تحفظ موومنٹ کےرکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کو کوئٹہ ائرپورٹ پر روک لیا گیا، انہوں نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ میں ابھی کوئٹہ پہنچا ہوں اور مجھے سکیورٹی ایجنسیوں نے ایئرپورٹ سے باہر جانے سے روک دیا ہے،مجھے بتایا گیا کہ میرے بلوچستان میں داخلے پر دوبارہ 90روز کی پابندی لگا دی گئی ہے، محسن داوڑ کو روکے جانے کی اطلاع ملنے کے بعد پی ٹی ایم کے کوئٹہ کے کارکن ایئرپورٹ کے باہر جمع ہوگئے اور اس اقدام پر حکومت کیخلاف احتجاج کی دھمکی دی۔

تازہ ترین