کوئٹہ( این این آئی)وفاقی حکومت کی جانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے حوالے سے قائم کمیشن کی کوئٹہ میں چوتھے روز کیسزکی سماعت میں چھ لاپتہ افراد کے کیسز سنے گئے ، جن میں تین لاپتہ شخص کے بازیاب ہونے کی تصدیق ہوگئی ،محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ کے ریٹائرڈ جج جسٹس فضل الرحمن کی سربراہی میں قائم کمیشن نیچوتھے روزبھی کوئٹہ کے سکندر جمالی آڈیٹوریم میں لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت جاری رکھی چوتھے روز چھ افراد کے کیسز سنے گئے جن میں تین کا تعلق پشین ،دو کا کوئٹہ اور ایک ژوب سے تھا چوتھے دن کی سماعت کے دوران تین لاپتہ شخص کے بازیاب ہونے کی تصدیق ہوئی ۔