ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان رانا زاہد اقبال خاں نے ضلع ملتان کے تمام جوڈیشل سٹاف کو اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ مراسلے میں قرار دیا گیا ہے کہ عملدرآمد نہ کرنے والے اسٹاف کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ رواں سال 7 جولائی کو سال 2018 ، 19 کے اثاثوں کے حوالے سے رپورٹ طلب کی گئی لیکن اس پر عمل درآمد نہیں ہوا اب سال 2019 ، 20 کے حوالے سے بھی ہدایات موصول ہوچکی ہیں۔