• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: گڈاپ سے القاعدہ برصغیر کا دہشتگرد گرفتار

پولیس نے کراچی کے علاقے گڈاپ سے خفیہ کارروائی کے بعد کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کو گرفتار کر کے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کر لیا۔

گڈاپ میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، جس کے دوران افغانستان سے تربیت یافتہ کالعدم القاعدہ برصغیر کراچی کا اہم رکن گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزم کی شناخت سعید اللّٰہ عرف چھوٹی دنیا کے نام سے ہوئی ہے جو کہ کراچی میں کسی بڑے سانحے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

گرفتار دہشت گرد کسی بھی نوعیت کا بم نصب کرنے کا ماہر تھا۔

ملزم کے قبضے سے 4 کلو بارودی مواد، 5 ڈیٹونیٹرز، ڈیٹونیٹرز کی تاریں اور 2 پسٹلز بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: کراچی سے القاعدہ کامبینہ دہشت گرد گرفتار، اسلحہ برآمد

پولیس کی جانب سے ملزم سے اس کے ساتھیوں کے متعلق پوچھ گچھ جاری ہے۔

پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا، جبکہ اس سے برآمد ہونے والا اسلحہ فارنزک کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

تازہ ترین