• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وقار یونس انگلینڈ سے سڈنی پہنچنے کے بعد قرنطینہ میں چلے گئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس انگلینڈ سے سڈنی پہنچنے کے بعد قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔وقار یونس کو گھر جانے سے قبل 14روزہ ہوٹل قرنطینہ مکمل کرنا ہوگا۔ وقار یونس کو نیوساوتھ ویلز کے کوویڈ 19 پروٹوکولز کے مطابق ہوٹل قرنطینہ مکمل کرنا ہے وہ قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد گھر جا سکیں گے۔ وقاریونس 9ہفتوں کے بعد فیملی سے ملنے انگلینڈ سے سڈنی پہنچے ہیں۔ وقار یونس کی اہلیہ ڈاکٹر فریال نے سوشل میڈیا پر وقار یونس کیلئے پیغام جاری کیا۔

تازہ ترین